تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں سے وابستہ افراد کی شمولیت موجودہ
صوبائی حکومت کی بہترین کارکردگی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک
جمعرات 11 جنوری 2018 22:13
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بھی سیاسی جماعت دوسری بار حکومت نہیں بنا سکی لیکن اس بار یہ روایت بدلی جائے گی،موجودہ صوبائی حکومت اپنی کارکردگی کی بنا پر اگلی بار بھی حکومت بنائے گی۔
انھوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ اگر میں صوبے میں کارکردگی نہیں دکھا سکا تو سیاست سے کنارہ کش ہوجا?نگا۔عمران خان کے وڑن کو لے کر ہم نے صوبے میں ریکارڈ قانون سازی اور صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کے علاوہ پولیس میں ریفارمز کرکے اسکو دوسرے صوبوں کے لیے ایک رول ماڈل بنادیا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنایا ہے اور ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں سے تباہ حال اداروں کو ٹھیک کیا اور انھیں اس قابل بنایا کہ عوام کے لیے بہتر معنوں میں کام آسکیں۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال،سرکاری وسائل کی خرد برد،کرپشن کمیشن اور اقربائ پروری ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی عارف یوسف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،اسلیئے مختلف جماعتوں سے وابستہ کارکنان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔انھوں نے وزیراعلیٰ کو پی کے 4میں جلسہ کرنے کی بھی دعوت دی۔شمولیتی تقریب سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما?ں حاجی سرمد خان،ناظم ویلج کونسل زاہد زمان،خائستہ جان،حاجی ناصر خان،ملک اعجاز خان،ارباب قلندر خان نے بھی خطاب کیا اور تحریک انساف پر اعتمادکا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.