خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک کے تحت رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کیلئے 10 ہزار کنال اراضی حاصل کر لی

جمعہ 12 جنوری 2018 13:07

خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک کے تحت رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت نے رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کے لئے 10 ہزار کنال اراضی حاصل کرلی ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع نے بتایاکہ اقتصادی وصنعتی زون کے قیام کے لئے 10 ہزار کنال اراضی خریدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طورپر اس زون میں 15 فوڈ پراسیسنگ، ٹیکسٹائل اور ماربل کے یونٹس قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے وفد نے حال ہی میں زون کے لئے مختص سائٹ کا دورہ کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ 250 طلباء کو تکنیکی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے۔ تربیت کی تکمیل کے بعد ان طلباء کو صنعتی زون میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :