ابراہیم حیدری میں بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،ارم خالد

جمعہ 12 جنوری 2018 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سندھ اسمبلی میں جمعہ کو سندھ حکومت نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔ یہ یقین دہانی وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی ارم خالد نے کرائی ۔ متعدد ارکان نے ابراہیم حیدری کے واقعہ کی طرف حکومت کی طرف مبذول کرائی تھی ۔

(جاری ہے)

ارم خالد نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے ۔ محکمہ داخلہ اس واقعہ کی تحقیقات کرے گا ۔ یہ واقعہ ابراہیم حیدری کے پرائیویٹ اسکول کے احاطے میں ہوا ہے ۔ بچی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔ اسے اغواء تو نہیں کیا گیا لیکن اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا ہے ۔ حکومت سندھ اسے کیفرکردار تک پہنچائے گی ۔