سوشانت سنگھ راجپوت نے 15 کروڑ روپے کے فیئرنس کریم کے اشتہار کی پیشکش ٹھکرا دی

جمعہ 12 جنوری 2018 18:26

سوشانت سنگھ راجپوت نے 15 کروڑ روپے کے فیئرنس کریم کے اشتہار کی پیشکش ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء)بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 15کروڑ کے فیئرنس کریم کے اشتہارمیں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا کہ ہر انسان کی جلد دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اور بطور اداکار یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم جھوٹا پیغام لوگوں تک نہ پہنچائیں۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں سوشانت سنگھ کو فیئرنس کریم کے اشتہار میں کام کرنے کے لئے 15کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں یہ پیشکش ٹھکرا دی۔۔