ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کے کوئی خفیہ ٹھکانے نہیں ہیں ،ْ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
ریاست قومی سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے اور داخلی و بیرونی مسائل سے نبرد آزما ہو رہی ہے ،ْوزیر اعظم کا خطاب
جمعہ 12 جنوری 2018 19:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت سلامتی کی فضاء بہت نازک ہے اور یہ ابھرتے ہوئے چیلنجز اور مواقع کی ملی جلی صورتحال کی حامل ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کورس گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ملک کو درپیش خطرات کے خلاف قومی ردعمل کی تشکیل میں معاون اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے شرکاء کے قومی سلامتی تصورات کی تشکیل اور تشکیل نو اور سویلین پالیسی سازوں کو قومی سلامتی سے متعلق امور کے بہتر ادراک پیدا کرنے میں این ڈی یو کے کردار کو سراہا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے کورس کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ یہ تقریب نیشنل سیکورٹی اینڈ وارس کورس کے اختتام پر منعقد ہوئی جو گزشتہ اگست میں شروع ہوا تھا اور 29 منتخب شدہ شرکاء میں سول سروس آف پاکستان کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے ارکان شامل تھے۔ کورس کا بنیادی محور شرکاء کو قومی سلامتی کے حوالے سے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کے موجودہ چیلنجز ’’پوری قوم کی سوچ‘‘ کے ذریعے قومی سلامتی ردعمل کے متقاضی ہیں۔ تقریب میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان، وزیر داخلہ احسن اقبال، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.