پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا
سیریز میں برتری کے باوجود کیوی کپتان پاکستانی ٹیل اینڈرز کی مزاحمت سے پریشان ،اپنے باؤلرز سے تیسرے میچ میں مزید بہتر کارکردگی کا مطالبہ کردیا ہمارے باؤلرز کو اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اب بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ولیمسن اب ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز بچانے کی کوشش کریں گے، شاداب خان
جمعہ 12 جنوری 2018 21:43
(جاری ہے)
پہلے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں گرنے کے بعد شاداب خان اور فہیم اشرف نے فخر زمان کا ساتھ نبھا کر مزاحمت دکھائی لیکن دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب 141 رنز پر سات مستند کھلاڑی آؤٹ کرنے کے باوجود پاکستان نے نو وکٹ کے نقصان پر 246 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔
کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ میں کافی گہرائی ہے جو ایک اچھی ٹیم کی نشانی ہے، ان کی لوئر آرڈر نے اہم شراکت بنا کر ایک ایسا ہدف مقرر کیا جو ہمارے لیے مشکل ثابت ہو سکتا تھا اور ہمارے لیے ضروری ہے ہم اس چیز سے سبق سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز کو اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اب بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ادھر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ اب ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز بچانے کی کوشش کریں گے۔لیگ اسپن آل راؤنڈر نے کہا کہ میں ان کنڈیشنز میں بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں لیکن یہاں کی وکٹیں اور کنڈیشنز میری باؤلنگ کیلئے زیادہ سازگار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن کوشش کریں گے کہ اگلے میچ میں بھرپور پریکٹس کے ساتھ میدان میں اتر کر میچ جیتنے کی کوشش کریں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج ہفتے کو کھیلا جائے گا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.