خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام"اپنی نوعیت کا مثالی اقدام ہی,صفائی ہمارے مذہب کی اساس ہے، ڈاکٹر اللہ بخش ملک
جمعہ 12 جنوری 2018 22:01
(جاری ہے)
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد اقبال بھٹی ،سی ای او ایجوکیشن افتخار نواز ورک،اے سی حافظ آباد امتیاز شاہد گوندل ،اے سی کوارڈ اعجاز بھٹہ ، سید ظہیر شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے دیہی علاقوں میں گندگی کے ڈھیروں کو ختم کرنے اور کوڑا کرکٹ کو مقررہ ڈمپنگ سائٹس تک پہنچانے کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے اس پروگرام کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلہ میں 31جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے اور اسے اب مذید وقت ملنے کے بعد لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمے زیادہ بہتر نتائج دکھا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی کامیابی میں مقامی آبادی کی رضا کارانہ شرکت بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اس سلسلہ میں انتظامی اداروں کے ساتھ تعاون دیہی علاقوں سے گندگی کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار کرے گا ۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں"خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام"کے حوالہ سے اب تک کیے گئے اقدامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔سیکرٹری ایجوکیشن نے ابتک کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے تاکہ پہلے مرحلے کے مکمل نتائج حاصل ہو سکیں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.