ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف دہشت گردوں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ملتوی

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف دہشت گردوں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت اسپیشل پبلک پراسکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو دہشت گردوں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم،انیس قائمخانی، رف صدیقی، قادر پٹیل، اور سلیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں کیس کے نئے پراسکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ سے آئندہ سماعت پر جواب بھی کرلیا ہے محکمہ داخلہ سندھ نے جی ایم بھٹو ایڈوکیٹ کو کیس میں اسپشیل پبلک پراسکیوٹر تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔