ٓؓؒ شریف خاندان کی عوامی مقبولیت نے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں،علی اکبر گجر نائب صدر (ن) لیگ سندھ

پیر 15 جنوری 2018 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان دنیا کی تاریخ میں جمہوریت کی نئی روائت قائم کر رہی ے جس کی روشنی سے دنیا بھر کے محروم اور مظلوم طبقات کو نئی زندگی ملے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ قانون کے رکھوالے خاندان پر قانون کی دیواریں توڑنے کا الزام بھی توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہی․ بے بنیاد اور ہوائی مقدمات سے جیلوں کا ڈراوا سیاست کے سوا کچھ نہیں ․ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے آمریت کے ساتھ کامیاب جنگ کے بعد ثابت کیا ہے کہ شریف خاندان جمہوریت اور ملکی قانوں کا سب سے بڑا محافظ ہی․پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستانی جمہوریت کے استعارے میاں محمد نواز شریف کے خاندان کو جیلوں اور سزائوں سے ڈرانے والے بھول رہے ہیں کہ کروڑوں پاکستانیوں کے محبوب رہنما میاں محمد نواز شریف ریاست پاکستان کی جمہوریت ہی نہیں عالمی سیاست کا ایسا استعارہ بن چکے ہیں جن کے لئے عوام کے دلوں کے دروازے کھلتے ہیں جیلوں کے نہیں․ شریف خاندان کی عوامی مقبولیت نے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں․ پاکستان کی سیاست اور شریف خاندان لازم و ملزوم ہیں․جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سیاسی دبائو حربہ ہیں عوام کی ہر عدالت سے میاں محمد نوازشریف مسلسل باعزت سرخرو ہورہے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ماضی کے احتسابوں کی جنگ میں کامیابیوں کے بعد کندن بن چکی ہے ہماری قیادت کو جیلوں اور سزائوں سے ڈرانے والے اپنے گناہوں کے کفارے کی تیاری کریں․ 2018 کے عام انتخابات میں پاکستانی قوم ریاست کی تقسیم اور ریاست کو کرپشن کی بھینٹ چڑھانے والوں کا مکمل احتساب کر کے حقیقی جمہوری پاکستان کی بنیاد رکھے گی․ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی قیادت کواپنی سیاسی بقا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف مقدمات میں نظر آتی ہے دونوں جماعتوں کی خواہشوں کے برعکس میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کے نئے ریکارڈ بنائیں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت بہادری اور جرات کے ساتھ جھوٹ اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنائے گئے مقدمات کا سامنا کر رہی ہے اور ان شا اللہ ہر مقدمے سے سرخرو ہو کر عوام کی رہنمائی کا سفر زیادہ تیزی سے جاری رکھے گی․

متعلقہ عنوان :