سردار طارق اور چوہدری ذوالفقار متفقہ طور پر بالترتیب آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب

منگل 16 جنوری 2018 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) سردار طارق محمود اور چوہدری ذوالفقار علی آئندہ چار سال کیلئے متفقہ طور پر بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان (اے ایف ایل ) منتخب ہوگئے۔ گذشتہ روز آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان (اے ایف ایل) کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اے ایف ایل کی پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پر نئے عہدیداروں انتخاب کیا گیاجس میںسردار طارق محمود اورچوہدری ذوالفقار علی آئندہ چار سال کے لئے متفقہ طور پر بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔

دیگر عہدیداروں میں سینیئر نائب راجہ نذیم الامین، نائب صدور کرنل (ر) امجد، راجہ ندیم خیرات اور ڈاکٹر محمد شہباز چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید شرافت حسین بخاری، فنانس سیکرٹری محمد اشفاق جبکہ مجلس عاملہ میں شفقت نیازی، شاہد احمد ، عرفان خان اور زبیر احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدر سردار طارق محمود نے ان کو منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آسٹریلین فٹ بال لیگ کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ قومی چمپئن شپ مارچ میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔اور اے ایف ایل کے آئندہ ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں سالانہ کیلنڈر اور مختلف کمیٹیوں کا اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :