ڈیرہ مراد جمالی،ود چھتر روڈ ربیع کینال کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم

ایک ہی خاندان کی جواںسال خاتون اور چھ ماہ کی بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چار سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے

منگل 16 جنوری 2018 23:45

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ صدر کی حدود چھتر روڈ ربیع کینال کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک ھی خاندان کے ایک خاتون اور چھ ماہ کی بچی سمیت دو افراد جان بحق جبکہ چار سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی، جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ھونے والی مسمات گنج خاتوں زوجہ دھنی بخش مینگل، اور چھ ماہ کی سویرہ بی بی ولد دھنی بخش مینگل، جبکہ زخمیوں میں چار ماہ کا منصور علی ولد دھنی بخش مینگل اور فاروق احمد ولد محمد قاسم شامل ھیں، متاثرہ خاندان کا تعلق کوٹ مینگل سے بتایا جاتا ھے،مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :