Live Updates

وزیر اعلی مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت

جمعرات 9 مئی 2024 20:39

وزیر اعلی مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گوارد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز نے خانیوال سے تعلق رکھنے والے7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات