عمران خان نےشہبازشریف کوطلب کرنے پرچیئرمین نیب کی تعریف کردی
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 جنوری 2018 17:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ایک چوروں کامافیا بیٹھ گیاہے۔
میں اس پارلیمنٹ کاکیسے احترام کروں؟ پارلیمنٹ ایک عمارت ہے اس کومعتبراس میں بیٹھنے والے ممبران بناتے ہیں۔لیکن یہ کیسی پارلیمنٹ ہے ؟ جہاں وزیراعظم کھڑا ہوکرجھوٹ بولتا ہے۔ خواجہ آصف پارلیمنٹ میں کہتاہے کہ میاں صاحب فکرنہ کریں لوگ پاناما کوبھول جائیں گے۔ پھر پارلیمنٹ کا تقدس کہاں رہ جاتا ہے؟ عمران خان نے کہاکہ ایک نہیں ہزاروں قراردادیں منظورکریں۔ مجھے ڈراس دن ہوگا جس دن میں حق میں قرارداد منظورنہ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرزملزمنی لانڈرنگ کیلئے بنائی گئی۔1992ء کے بعد ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔شریف خاندان کے 46نام تھے جب پیسا واپس آتا تووہ ان میں بانٹ دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں اقامہ پرنکال دیاگیاہے۔ہم پربڑاظلم کیا ہے۔ادھرسے پیسا 16کمپنیز میں جاتا تھا۔ہل میٹل ایک ایسی کمپنی ہے جس کے چیئرمین حسن نوازہیں۔دبئی ایف زیڈ کیپٹل کو پیسا بھیجتے وہاں سے آگے ٹرانسفرہوتا۔ہل میٹل کمپنی 114کروڑ 68لاکھ بھیج چکی ہے ۔جس میں نوازشریف نے 80کروڑ مریم کے نام کردیا۔ہل میٹل میں پی ایس ٹوحسین نوازکوبراہ راست ہل میٹل سے پیسا جاتا ہے۔انجم اقبال کو17کروڑ آتا ہے۔اقبال انجم جوسعودی عرب میں کام کرتے ہیں وہاں سے پیسااورنگزیب اختر،محمد اقبال پنجاب پولیس،پنوں خان نوازشریف کاڈرائیورکوپیسا جارہاہے۔ پنوں ڈرائیوراحسن محمود جوشریف میڈیکل کمپلیکس میں کام کرتاہے۔جوکہ 18کروڑ روپے بھیج رہاہے۔ندیم سرورکو پیسے آرہے ہیں۔ایک جاتی امراء کانوکرمحمد سلیم 5کروڑ روپیہ ڈاکٹراحسن کوبھیج رہاہے۔اب احسن 24کروڑ روپیہ نوازشریف کے ملازموں کوڈرائیور،نوکرکوبھیجتاہے۔یہ اتنے کھلے دل کے نہیں کہ اپنے نوکروں کواتنے پیسے دیں۔پھر یہ پیسا ان سے ہوکران کے پاس واپس آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک کمپنی کی بات ہے ہل میٹل کی بات ہے ابھی 16کمپنیزہیں۔مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.