بھارت کے سامنے ہر گز نہیں جھکیں گے، مشترکہ حریت قیادت
حریت رہنمائوں کیخلاف چارج شیٹ بے بنیاداور گمراہ کن ہے، جنر ل راوت کے بیان پر اظہار برہمی
جمعہ 19 جنوری 2018 11:30
(جاری ہے)
انہوںنے حریت رہنمائوں کیخلاف چارج شیٹ کوبے بنیاد، جھوٹ اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہاڑ جیل میں قید افراد کودرحقیقت اغوا کرلیاگیا ہے۔ حریت رہنمائوںنے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جدوجہد آزادی کشمیر ان کیلئے ’ محبت اور عبادت‘ ہے، اور وہ کسی بھی صورت میں سرنڈر نہیں کریں گے، چاہیے بھارت ان پر کتنا ہی دبائو کیوں نہ ڈالے۔
انہوںنے کہا کہ دانستہ طورپر ایسی کوشش کی جارہی ہے کہ کشمیر کی جدوجہد کو دہشت گردی کیساتھ منسلک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راوت کی دھمکیاں ہمیں مرعوب نہیں کرسکتیں، حقیقت یہ ہے کہ ہماری جدوجہد ہر سطح پر جاری رہے گی، ہماری تحریک پر امن ہے اور اسے دہشت گردی کیساتھ نہیںجوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری صرف اپنا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت چاہتے ہیں جس سے انہیں کوئی دستبردار نہیں کرسکتا۔ فوجی سربراہ نے خود یہ بات تسلیم کی ہے کہ کشمیریوں کی منشاء اور خواہش کچھ اور ہے لیکن بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کو فوجی طاقت سے ختم کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ حریت قیادت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں اور کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ یہ سب کچھ جنرل راوت کشمیر میں نہتے کشمیریوںکے قتل عام کو جائز قراردینے کیلئے کررہے ہیں اور اگر وہ چاہتے ہیں بھارتی فوج ہمیں قتل کرے تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔ حریت رہنمائوںنے کہاکہ ہمارے سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کو روندا جارہا ہے اور لوگوں کوعباد ت کی اجازت نہیں ہے بلکہ سیمیناروں کے انعقاد پر پابندی عائد ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ نارملسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز شہر سرینگر کے بڑے علاقوں میں کرفیو لگا کر لوگوں کو قیدکردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارشیٹ اور دیگرہتھکنڈے کشمیریوں کو اکسانے کیلئے آزمائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک انصاف پر مبنی ہے اورتنازعہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے سیاسی نظربندوں کی حالت زارپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیدیوں کی ابتر حالت پر جلد حریت قیادت ایک رپوٹ جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ حریت رہنمائوں الطاف احمد شاہ،نعیم احمد خان،پیر سیف اللہ ، ایازمحمد اکبر، شاہدا لاسلام،فاروق احمد ڈار اور معرا ج الدین کلوال کے خلاف جدوجہد آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کرنے پر گزشتہ سال مئی میں درج کئے گئے جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ۔ 12ہزار794صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں کہاگیا ہے کہ یہ لوگ بھارت کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.