سبزیوں اور پھلوں کی بہتر پیداوارکیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے، سائرہ عظمت

جمعہ 19 جنوری 2018 16:43

چیچہ وطنی۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) زراعت آفیسر فروٹس اینڈ ویجیٹیبل سائرہ عظمت نے کہا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے، جن میں موسمی تبدیلیو ںسے ہم آہنگ سبزیوںکی کاشت کیلئے ٹنل ٹیکنالوجی کی تنصیب اور ڈرپ نظام آبپاشی چلانے کیلئے سولر سسٹم شامل ہیں ،انہوں نے یہ بات چک 53/G-Dمیں کاشتکاروں اور زمینداروں کے سیمینار سے خطاب کے دوران کہی،اس موقع پر ڈویژنل صدر فیلڈ اسسٹنٹس مہر غضنفر سیال ،چوہدری عنایت اللہ،مہر منظور احمد ،مہر قاسم فیلڈ اسسٹنٹ اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی،انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاری کاجدید طریقہ کار اپنا کر ہم اپنی پیداوار میںاضافے کے ساتھ ساتھ اپنی آمدن بھی بڑھا سکتے ہیں،زراعت آفیسر نے سبزیوں اور پھلوں کے حوالے سے زمینداروں اور کاشتکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی تدابیر بتائی ۔

متعلقہ عنوان :