متحدہ عرب امارات ، دبئی پولیس نے غیر ملکیوں کے لیے "حسن اخلاق سرٹیفیکیٹ " حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 19 جنوری 2018 16:44

متحدہ عرب امارات ، دبئی پولیس نے غیر ملکیوں کے لیے "حسن اخلاق سرٹیفیکیٹ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق خیلج ٹائمز نے 10 جنوری 2018 کو خبر جاری کی تھی کہ 4 فروری 2018 سے غیر ملکیوں کے لیے ورک ویزہ حاصل کرنے کے لیے "حسن اخلاق سرٹیفیکیٹ " جمع کرانا ضروری قرار دے گیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے وزارت کونسل کے آرٹیکل نمبر 1/8 2017 کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر سرٹیفیکیٹ بنوانے کی تفصیلات شائع کر دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس نئے آرٹیکل کے مطابق تمام غیر ملکیوں کے لیےوک ویزہ حاصل کرنے کے لیے اپنے آبائی وطن سے "حسن اخلاق سرٹیفیکیٹ "حاصل کرنا ضروری ہے یا پھر اس ملک سے جہاں پر وہ گزشتہ 5 سال سے مقیم ہو۔
دبئی میں طویل عرصے سے مقیم غیر ملکی دبئی پولیس کے ٹویٹر اکاونٹ پر دئیے گئے ویب سائٹ کے لنک پر جا کر "حسن اخلاق سرٹیفیکیٹ " کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ مندرجہ بالا ٹویٹ میں بتائے گئے لنک پر "حسن اخلاق سرٹیفیکیٹ " کے لیے ضروری کاغذات ، فیس اور دیگر تفصیلات سے متعلق مکمل معلومات دی گئی ہیں۔ "حسن اخلاق سرٹیفیکیٹ " صرف آبائی وطن یا پھر جس ملک میں آپ گزشتہ پانچ سال سے مقیم ہوں جاری کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :