لاہور ہائیکورٹ اور جوڈیشری آف انگلینڈ کے مابین باہمی تعاون کا سمجھوتہ طے پاگیا
سمجھوتے سے پاکستان اور برطانیہ میں عدالتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملی گی، جسٹس سید منصور علی شاہ
جمعہ 19 جنوری 2018 22:48
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ گذشتہ برس نومبر میں جوڈیشری کے تمام شعبوںکے نمائندوں ججز نے برطانیہ کے عدالتی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا اور پنجاب میں عدالت نظام کی بہتری کے لئے اصلاحاتی ایجنڈے کے اہم نکات پر تبادلہ خیال ہوا جس کے نتیجے میں تحریری معاہدہ کیاگیا تاکہ دونوںملکوں کی عدلیہ کے نمائندے ایک دوسرے کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرکے نظام عدل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرسکیں جس سے فوری انصاف میں مدد ملے۔
انہوںنے کہاکہ معاہد ے کے تحت برطانوی ادارے اور پنجاب جوڈیشری میں پہلے سے جاری انصاف تک رسائی کے پروگرام کے علاوہ جوڈیشل سپورٹ پروگرام شروع کیا جائے گا جس میںجوڈیشل ریفارمز،جوڈیشل لیڈرشپ و گورننس، کیس مینجمنٹ سسٹم ، اے ڈی آر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال میں مدد ملی گی اور دو طرفہ تعاون اور وفد کے تبادلوں سے باہمی مفاہمت کو فروغ حاصل ہو گا۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہاکہ پاکستان اور برطانوی عدلیہ کے مابین اشتراک عمل خوش آئند ہے اس سے دونوںملکوںکے عدالتی اداروں میں تعاون سے عدالتی نظام مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ جدید خطوط پر استوار ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ تین سالہ معاہدے کے دوران پاکستان اور برطانیہ میں دیرپا تعاون میںاضافہ ہو گا اوردونوں ملکوںکے جوڈیشری کے ممبران اس سے مستفید ہوںگے۔ برٹش ہائی کمشن کی ہیڈ آف رول آف لاء سوسن لوہیڈ نے اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی قیادت میں برطانیہ کا دورہ کرنے والے ججزنے اہم امور پر غور خوص کیا جن کا مقصد پاکستان اور برطانیہ میں عدالتی نظام کی بہتری کے لئے تعاون کو فروغ دینا تھا اور دورے کے بعد باہمی تعاون کو تحریری شکل دی گئی ہے تاکہ عدالتوں اداروں کی سطح پر باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.