راجر فیڈرر اور جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پیر 22 جنوری 2018 19:10
(جاری ہے)
کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر کا مقابلہ ٹامس برڈک سے ہو گا۔ادھر خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ، امریکا کی میڈیسن کیز اور جرمنی کی انجلیق کربر نے اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے جاپانی حریف نامی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔امریکا کی میڈیسن کیز نے فرانس کی کارولین گارشیا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 اور جرمنی کی انجلیق کربر نے تائپے کی سو وائی کو 4-6، 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسری جانب مینز ڈبلز کے مقابلوں میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور ان کے برازیلین ساتھی مارسیلو میلو اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔آسٹریلین اوپن کے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور ان کے برازیلین پارٹنر مارسیلو میلو نے سخت مقابلے کے بعد امریکا کے راجیو رام اور ان کے بھارتی ساتھی دیوج شاران کو پہلے سیٹ میں 6-3 سے شکست کے باوجود اگلے دونوں سیٹ 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.