استعفے کی بات کرنے والوں سے قوم آئندہ انتخابات میں پوچھے گی،

پہلے ادارے کی رکنیت کے لئے دن رات دعا مانگتے ہیں، جب بن جاتے ہیں تو پھر استعفے کی بات کرکے بھاگ جاتے ہیں وفاقی وزیر قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 14:48

استعفے کی بات کرنے والوں سے قوم آئندہ انتخابات میں پوچھے گی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ استعفے کی بات کرنے والوں سے قوم آئندہ انتخابات میں پوچھے گی، پہلے ادارے کی رکنیت کے لئے دن رات دعا مانگتے ہیں، جب بن جاتے ہیں تو پھر استعفے کی بات کرکے بھاگ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی رکنیت کے لئے دعا مانگتے ہیں جب بن جاتے ہیں تو پھر استعفے کی بات کرکے بھاگ جاتے ہیں، ایسے لوگوں کو قوم آئندہ انتخابات کے موقع پر پوچھے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :