چکوال، محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام غربت مکاو پروگرام کے تحت قرعہ اندازی ، 149 جھوٹیاں اور ویڑ یاں مفت تقسیم
منگل 23 جنوری 2018 20:48
(جاری ہے)
تقریب میں وٹرنری افسران اور اسٹاف ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں لائیو سٹاک فارمرز اور مستحق بیوہ خواتین نے شرکت کی۔
رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر نے تقریب کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے بیواوں کی مالی مشکلات دور ہوں گی۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار ذولفقار علی خان نے کہاکہ بیوہ خواتین میں جانوروں کی مفت تقسیم مستحسن اقدام ہے جس کے خوش آئنداثرات مرتب ہوں گے ۔عاشق حسین ڈوگرنے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحق بیواوں کی مالی اعانت کے لئے خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت انہیں دودھ دینے والے مویشی مفت فراہم کئے جا رہے ہیں جو غریب خاندانوںکا زریعہ معاش بن رہے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی آمدن سے وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور اپنی گزر اوقات با آسانی کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر پنجاب بھر کے اضلاع میں مستحق بیواوں میں دودھ دینے والے جانور قرعہ اندازی کے زریعے مفت تقسیم کئے جا رہے ہیںجس سے دیہات میں جہاں مویشیوں کی افزائش کا رجحان فروغ پا رہا ہے وہاں ایسی بے سہارا مستحق بیواو ں کی بھی مددہو رہی ہے جن کی آمدن کا کوئی اور زریعہ نہیں۔ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ سیکریٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی سرپرستی میں محکمہ لائیو سٹاک کی غربت مکاو سکیم سے اب تک پنجاب میں ہزاروںکی تعداد میں بیواوں میں دودھ دینے والے جانور مفت تقسیم کئے جا چکے ہیںاور ان جانوروں سے دودھ کے حصول کے ساتھ ساتھ ان کی افزائش کا عمل بھی جاری ہے جس سے غریب مستحق خاندانوںکی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے اور وہ با آسانی اپنی گزر اوقات کے ساتھ ساتھ بچوںکو تعلیم و تربیت کی ذمہ داریاں بھی پوری کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ نسیم صادق کی ہدایات پر لائیو سٹاک کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ مویشی پال افراد کو بلا تاخیر مستفید کیا جاسکے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ چکوال ڈاکٹر محمد سرفراز احمد چٹھ نے بتایا کہ چکوال میں مجموعی طور پر مستحق بیواوں کی موصول شدہ درخواستیں میر ٹ کی بنیاد پر اور قرعہ اندازی کے زریعے 149 بیواوں کومنتخب کیا گیا جن میں جھوٹیاںاور ویڑ یاں تقسیم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تقسیم کئے گئے جانوروں کی مالکان کو انشورنس کا تحفظ بھی حاصل ہے اور حادثاتی طور پر مال مویشیوں کے نقصان کی صورت میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق بیواوں کو متبادل مویشی بھی فراہم کئے جائیںگے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.