احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس بحال کر نے کا حکم دے دیا
بدھ 24 جنوری 2018 13:45
(جاری ہے)
سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ3سال کے اخراجات کے حوالے سے دستاویزات جمع کرادی ہیں۔درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اخیتار کیا کہ اکاؤنٹس نہ کھلے تو بچے سڑک پر آ جائیں گے ۔
درخواست گزار کے وکیل نے پراسیکیوٹر نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں ہم وہاں مقیم یتیم بچیوں کی شادیاں اور تعلیم روک دیں تو نیب کے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیک نیتی سے چاہتے ہیں آپ کا مسئلہ حل ہو۔ سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل نے مزید بتایا کہ بچوں کی کفالت کے لئے ماہانہ آٹھ سے دس لاکھ درکار ہوتے ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت میں ہجویری فاؤنڈیشن اور ہجویری ٹرسٹ کے حوالے سے جواب جمع کراتے ہوئے عدالت کو بچوں کی کفالت کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی استدعا کی ہے ۔عدالت میں جمع کرائے گئے نیب کے جواب کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ٹرسٹ سال 2000ء میں سینٹر اسحاق ڈار نے بنایا،2000ء سے اب تک ٹرسٹ کی فنڈنگ اسحاق ڈار اور ان کی فیملی کر رہی ہے،جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ میں بھی لکھا کہ اسحاق ڈار کی فنڈنگ کی 86 ملین کی بڑی رقم ہجویری فاؤنڈیشن اور ہجوہری ٹرسٹ کو گئی ہے ۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ ان فنڈنگز سے اسحاق ڈار کو ٹیکس سے چھوٹ ملی ہے ۔نیب کے جواب میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ٹرسٹ میں 92 بچے زیر کفالت ہیں لیکن ٹرسٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں، عدالت سے درخواست ہے کہ یتیم بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے مناسب انتظام کیا جائے ۔نیب نے عدالت کو درخواست دی ہے کہ عدالت کی نگرانی میں اخراجات کیے جائیں تو بچوں کی کفالت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کو بحال کر نے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 31جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.