دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو48رنز سے ہرا دیا
جمعرات 25 جنوری 2018 14:16
(جاری ہے)
بین ویہلر کی اننگز کا خاتمہ حسن علی کے ہاتھوں 30رنز سکور کرنے کے بعد ہوا جبکہ سینٹنر37رنز بنانے کے بعد محمد عامر کا شکار بنے اور نیوزی لینڈ کی اننگز کا خاتمہ 153رنز پر ہوا ، پاکستان کیلئے فہیم اشرف نے 3، محمد عامر اور شاداب خان نے2،2جبکہ حسن علی اور رومان رئیس نے1،1شکار کیا ۔
اس سے قبل 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مہمان ٹیم کیلئے اننگز کا آغاز فخرزمان اور احمد شہزاد نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد احمد شہزاد 44 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے ،فخرزمان نے نصف سنچری سکور کی اور 96 کے مجوعی سکور پر آﺅٹ ہوگئے۔کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم نے اوپنرز کے عمدہ آغاز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 48گیندوںپر 91رنز کی شراکت داری قائم کی ،سرفراز احمد24گیندوں پر 2چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 41رنز بنانے کے بعد ویہلر کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ، آخری اوورز کابھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے بھیجے گئے فہیم اشرف بھی کچھ نہ کرسکے اور بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ گئے ، بابر اعظم نے اننگز کی آخری گیند پر چوکارسید کرکے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی تیسری نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا سکور4وکٹوں کے نقصان پر 201رنز تک پہنچایا ، وہ 29گیندوں پر 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50رنزکے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ٹور میں ابھی تک مسلسل ناکامیوں کا سامنا رہا تھا ، ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کے بعد ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میں بھی قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور سیریز میں واپسی کےلئے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا ضروری تھا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرچکا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.