کاشتکاروں کو چارہ جات کی فصلوں کو ضرورت کے مطابق کھادوں اور پانی کی فراہمی کی ہدایت

جمعہ 26 جنوری 2018 16:18

فیصل آباد۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ چارہ جات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مناسب دیکھ بھال کریںنیز برسیم اور لوسرن کی فصلات کی حسب ضرورت آبپاشی سمیت انہیں بروقت کھادوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کاشتکار لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگائیں جبکہ برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوریا یوریا فی ایکڑ بر وقت آبپاشی ڈالیں۔

انہوںنے کہا کہ برسیم کی فصل کوسردی اور کورے کے دنوں میں ہر ہفتہ بعد ہلکا پانی لگائیں اس سے فصل کورے اور سردی کے منفی اثرات کو کم قبول کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ چارے کی فصل پر کسی قسم کا سپرے نہ کیاجائے بلکہ فصل کو جلدی کاٹنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :