برازیل کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2بچوں سمیت 14 افراد ہلاک،متعدد زخمی

اتوار 28 جنوری 2018 15:21

برازیل کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2بچوں سمیت 14 افراد ہلاک،متعدد زخمی
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) برازیل کے شمال مشرقی شہر فورٹالیزا کے ایک نائٹ کلب میں گولیاں چلنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورٹالیزا شہر میں ایک کلب پر کل صبح کے وقت مسلح حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ایک 12 سالہ بچے سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

عہدے داروں نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

ریاست سیرا کے سیکیورٹی کے انچارج آندرے کوسٹا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے ہم 14 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہیں۔فورٹالیزا ریاست سیرا کا صدر مقام ہے۔کوسٹا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کااسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔ان میں سے کئی ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ تاہم انہوں نے زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی۔ہوزے فورٹا ہاسپیٹل کے ایک ترجمان نیخبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ چھ افراد جن میں ایک 12 سالہ لڑکا بھی شامل کو ہنگامی دیکھ بھال کے مرکز میں پہنچایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :