پانچ رکنی قومی ٹیم ایشین انڈو اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے آج لاہور سے ایران کے لئے روانہ ہوگی

اتوار 28 جنوری 2018 23:20

اسلام آباد۔28جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) پانچ رکنی قومی ٹیم ایشین انڈو اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ( آج) پیر کی صبح لاہور سے ایران کے لئے رووانہ ہوگی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ( ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ 5 رکنی ٹیم میں نوکر حسین، محبوب علی، نوشاد بھٹی، ندیم بشیر اور تنویر عباس شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ حبیب الرحمن مینجر کوچ ہونگے، انہوں نیکہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپیئن شپ میں تین ایونٹس میں حصہ لیں گے جن میں 400 میٹر دوڑ، 4×400 ریلے اور 60 میٹر دوڑ کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ 400 میٹر دوڑ میں نوکر حسین اور محبوب علی، 4×400 میٹر ریلے دوڑ میں نوکر حسین اور محبوب علی، نوشاد بھٹی، ندیم بشیر اور 60 میٹر دوڑ میں تنویر عباس حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اکرم ساہی نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ فیڈریشن کام کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہے اور کھیل کے میدان میں تو کھلاڑیوں نے کارگردگی دکھانا ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :