سابق وزیر اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک سازش تھی ، اخباری بیانات سے جمہوریت دشمن سازش کو چھپایا
نہیںجاسکتا،پشتونخوامیپ
پیر 29 جنوری 2018 22:14
(جاری ہے)
جس میں 17افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دو قومی پشتون بلوچ صوبے کے ہر علاقے میں یونیورسٹیوں ، میڈیکل کالجوںکی منظوری اور قیام سابق صوبائی حکومت کا کارنامہ ہے اورسبی یونیورسٹی کی منظوری بھی پچھلے صوبائی حکومت نے دی تھی اور فیڈرل پی ایس ڈی پی میں سبی یوینورسٹی کے نام سے بھی منظوری اور تشہیر ہوچکی ہے لہٰذا تعصب کے مرتکب وہ عناصر ہورہے ہیں جنہوں نے پی ایس ڈی پی کے منظورشدہ نام کو تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔
لہٰذا سبی یونیورسٹی اسی نام سے قائم ہوگی اور وطن و سبی کے مالک عوام نے روز اول سے کوئی تعصب نہیں کی ہے بلکہ باہر سے مسلط عناصر تعصب کی راہ پر گامزن ہے جو قابل گرفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن دوست ، عوام دوست، جمہوری اصولی سیاست اور اعلیٰ اصولوں اور اقدار پر مبنی جدوجہد ہی قوموں کی نجات کا باعث ہوتا ہے اور کسی بھی مرحلے پر اپنے ویژن اور قومی و عوامی مفادات کومد نظر رکھ کر ہی جدوجہد کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔ لہٰذا سیاسی اور جمہوری قوتین خطے ، ملک اور مظلوم قوموں اور غریب عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھ کر جمہوری جدوجہد کو مزید تیز کرے اور سیاسی جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں اور ان کے کاسہ لیسوں کے درمیان جاری کشمکش میں جمہوریت اور اس کے استحکام کاساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حق پر مبنی تحریکیں ضرور کامیاب ہوگی تاہم اس کی راہ میں ہر مرحلے پر مشکلات ضرور ہونگے ۔لیکن ان مشکلات کے باعث اپنے وطن اور قوم اور اس کے تمام عوام کی قومی حقوق واختیارات کے حصول سے دستبرداری کسی بھی صورت ممکن نہیںبلکہ منظم اور اپنے غیور عوام کے تعاون سے ہر قسم کی مشکلات پر قابو پائینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبے اور بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے وطن دوست اور پاک اور معصوم سیاسی کارکن مایوس نہ ہو بلکہ پشتونخوامیپ ان کی قیادت اور کارکن ان سمیت تمام عوام کی ملی ارمانوں کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ لہٰذا ضروری ہے کہ تمام باشعورعوام اپنے خلاف ہونیوالے سازشوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور نئے ولولے اور جذبے کے ساتھ پشتونخوا وطن کی قومی وحدت ، ملی تشخص ، قومی واک واختیار کے حصول کی جدوجہد کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوا م کے منتخب نمائندوں کے ذریعے اپنے ہی عوام کے خلاف جمہوریت کش سازش کی تکمیل ہی بڑا المیہ ہے اور اس عوام دشمن عمل وکردار نے ہمارے تمام صوبے کے غیور عوام کی سالہا سال جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کی توہین کی وطن دوست مخلص سیاسی کارکن اس ناروا اور غیر جمہوری عمل میں ملوث رہنمائوں اور نمائندوں کا احتساب کریں۔ کیونکہ وقتی ناکامی کا مقصد مایوسی نہیں بلکہ غلط کے خلاف جرات کے ساتھ آواز بلند کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت کے دور میں ہونیوالے ترقیاتی کام سمیت حکومت کے ہر شعبے کی بحالی اور عوام کی خدمت ماضی کے ہر حکومت سے زیادہ رہی ہے ہر کوئی معلومات اکھٹا کرکے اس کا موازنہ کرے اور اخلاقی جرات سے کام لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.