مخصوص طبقہ کراچی میں ایک بار پھر لسانی آگ بھڑکانے کی کوششیں کر رہاہے، فردوس شمیم نقوی
نقیب اللہ محسود کسی ایک طبقے یا کوئی ایک زبان بولنے والی قوم کا نہیں ،پوری پاکستانی قوم کا بیٹا تھا،رہنما تحریک انصاف
منگل 30 جنوری 2018 18:16
(جاری ہے)
یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہیں۔
فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ کراچی شہر میں ایک محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والا نوجوان قتل ہوا تو محسود قبیلہ خاموش نہیں رہا لیکن جب کراچی میں ہزاروں نوجوان بے رحمی سے قتل کئے گئے اس وقت مہاجر قوم کے نام نہاد ٹھیکیدار بر سراقتدار ہونے کے باوجود بھی کیوںخاموش رہی سانحہ بلدیہ میں 250سے زائد غریب اور معصوم شہریوں کو زندہ جلا دیا گیا ،اب تک یہ کیوں خاموش ہیں، کیوں آج یہ لوگ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ اور قصورواروں کی سزا کا مطالبہ نہیں کرتی لیکن افسوس کہ اس وقت بھی ایک واحد تحریک انصاف ہی تھی جو کراچی شہر میں ہونے والی لسانی جنگ اور قتل و غارت کے خلاف آواز بلند کرتی رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ ٹھیکیدار مہاجر قوم سے مخلص ہوتے تو آج کراچی شہر اور اسکے شہریوں کا یہ حال نہ ہوتا ۔ کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے لسانیت کے نام پر کراچی میں ہزاروں شہریوں کو قتل کروایا ۔کراچی کے شہریوں کو انہوں نے صرف اپنے ذاتی مفادات اور مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے۔ مہاجروں کی ایک نسل تباہ کروانے کے باوجود بھی ان کی بھوک نہیں مٹ رہی۔ آخر یہ مہاجر قوم سے کس بات کی دشمنی نکال رہے ہیں تحریک انصاف کا شروع سے ہی یہ موقف ہے کہ جب تک کراچی کو قومی دھارے میں نہیں لایا جائے گا اس وقت تک اس شہر اور یہاں کے شہریوں کے مسائل کا حل ممکن نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.