مغرب کو زیر اثر لانے کی چینی کوششوں کا مل کر مقابلہ کیا جائے ،امریکہ

روس کے مقابلے میں چین امریکہ کو نقصان پہنچانے کی زیادہ طاقت رکھتا ہے،سربراہ سی آئی اے ایسے لوگوں پرنظر ر کھیں جو چین کی ایما پر امریکہ کے خلاف کام کررہے ہیں، بی بی سی کو انٹرویو

منگل 30 جنوری 2018 19:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پمپیو نے کہا ہے کہ چین مغرب کو اپنے زیر اثر لانے کیلئے کوششیں کررہا ہے جو روس کی تباہی کی طرح ہو سکتی ہے، ایسا کام کرنے کے لئے روس کے مقابلے میں چین کے قدم زیادہ مضبوط ہیں،اس کی ایک مثال امریکی تجارتی اطلاعات چرانا اور امریکہ کے سکولوں اور ہسپتالوں تک رسائی حاصل کرکے اسے یورپ اوربرطانیہ تک توسیع دینا ہے۔

امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پمپیو نے ان خیالات کا اظہار بی بی سی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔پمپیو سی آئی اے کا سربراہ مقرر ہونے سے پہلے ری پبلکن کے کانگرس مین تھے۔بی بی سی کے ساتھ اپنے انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ روس نے امریکہ کے انتخابات نومبر 2018ء میں مداخلت کی کوشش کی تھی تا ہم ایسی کوئی علامتیں موجود نہیں تھیں کہ روس یورپ اور امریکہ کو نقصان پہنچا نا چاہتا ہے جبکہ شمالی کوریا ایٹمی میزائل کے ذریعے امریکہ پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس اورچین کی معیشتوں کے بارے میں ہمیں سوچنا چاہئے کہ چین اس سلسلے میں زیادہ بڑی طاقت رکھتا ہے اور رو س کی نسبت اپنے مشن پر بہتر عمل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو مغرب پر غلبے کی چینی کوششوں کیخلاف اجتماعی کوششیں کرنی چاہئیں ، ہم امریکی اطلاعات کی چوری پر نظر رکھنی چاہئے اور امریکہ میں جاسوسوں کی دخل اندازی پرتوجہ مرکوز کرنی چاہئے اورایسے لوگوں کا خیال رکھنا چاہئے جو چینی حکومت کی ایما پر امریکہ کے خلاف کام کررہے ہیں ، ہم ایسے لوگوں کو اپنے سکولوں میں دیکھ سکتے ہیں ، ہم انہیں ہسپتالوں میں دیکھ سکتے ہیں، ہسپتالوں اور میڈیکل سسٹم میں بھی دیکھ سکتے ہیں، ہم انہیں امریکہ کے تمام کارپوریٹ میں دیکھ سکتے ہیں جبکہ سچ یہ ہے کہ یہ دنیا کے ہر حصے میں موجود ہیں جن میں یورپ اور برطانیہ بھی شامل ہیں ۔