بھنڈی کی پہلی فصل وسط فروری تا آخر مارچ کاشت کی جاتی ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 1 فروری 2018 16:24

سلانوالی۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء)زرعی ماہرین نیکہا ہے کہ بھنڈی کی پہلی فصل وسط فروری سے مارچ کے آخرتک کاشت کی جاتی ہے،فروری اورمارچ میں کا شتہ فصل اگست اورستمبرتک پھل دیتی ہے، بھنڈی توری کی بیجائی کیلئے اچھے اگائو والا 10تا12کلوگرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے، تاہم بیج کی فصل کا شت کرنے کیلئے 6کلوگرام بیج کافی ہے، بھنڈی توری کو ہرقسم کی زمین میں کا شت کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھنڈی موسم گرما کی اہم سبزیات میںسے ا یک ہے، بھنڈ ی کی کا شت کیلئے گر م مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہے، یہ کہر کے اثرات کوبرداشت نہیں کرتی ہے، کا شت کے وقت اگر مطلع ابرآلود ہوجا ئے اوردرجہ حرارت 20درجہ سینٹی گریڈ سے کم ہو تو بیج کا اگا ئو متاثر ہوتا ہے، بیج کے بہترین اگا ئو اوربڑھوتری کیلئے در جہ حرارت 20تا30سینٹی گریڈ ہونا چاہیے، بھنڈی کی سال میں 2 مرتبہ بڑی کا میابی سے کا شت کی جاتی ہے،