راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے پی ٹی اے حکام اور حساس اداروں سے بھی رابطہ کرلیا ہے، اے ڈی خواجہ

جمعرات 1 فروری 2018 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2018ء) سابق ایس ایس ملیرراؤ انوار کا واٹس ایپ تو کھلا ہے مگر پولیس گرفتار نہیں کرپا رہی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے پی ٹی اے حکام اور حساس اداروں سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار واٹس ایپ پر کال کررہے ہیں، ان کی لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اس لیے پی ٹٰی اے حکام کو خط لکھا ہے حساس اداروں سے بھی رابطہ کیا ہی

متعلقہ عنوان :