گوجرانوالہ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹی کانفرنس کا اہتمام
جمعہ 2 فروری 2018 21:57
(جاری ہے)
اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ بھارت کے انسانیت کے خلاف مظالم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دے،اس مو قع پر سٹی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا،حافظ حمید الدین اعوان ،ضلعی صدر جمیعت علماء اسلام (س)حافظ گلزار احمد ،سینیئر وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل ایوب صفدر ،آرگنائزر مرکزی جمیعت اہلحدیث عالمی مولانہ مشتاق احمد چیمہ ،ڈپٹی جنرل سیکر ٹری جمیعت علماء پاکستان علامہ محمد نصیر احمد اویسی ،راہنما جمیعت علماء اسلام (ف)بابر رضوان باجوہ ،صدر خاکسار تحریک عبدالرزاق بٹ ،نا ظم اعلیٰ مرکزی جمیعت اہلحدیث گوجرانوالہ حافظ عمران عریف ،امیر دعوت اصلاح جماعت الدعوہ عبدالجبار زاہد ،ضلعی صدر پاکستان علماء کونسل حافظ امجد محمود ،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران میاں فضل الرحمن ،ڈویژنل صدر یوتھ جماعت اسلامی فرقان عزیز بٹ ،سٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی فیاض منیر جرال ،امیر جماعت اسلامی جموں کشمیر ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد یو سف طارق ،سٹی صدر یوتھ جے آئی خرم سلیم کھوکھر کے علاوہ دیگر راہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت مظالم کے پہاڑ توڑنے کے باوجود کشمیریوں کو آزادی کے مطالبے سے روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور نہ کبھی ہو گا۔ پیلٹ گنوں سے لوگوں کی بینائی چھیننے، تین لاکھ سے زائد لوگوں کو ٹارچر سیلوں میں بند کرنے، گیارہ ہزار کشمیریوں کو لاپتا اور دس ہزار خواتین کی آبرو ریزی اور بے حرمتی کرنے کے باوجود بھارت آزادی کی تحریک کو دبانہیں سکا۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوںنے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف آواز اٹھانے پر ہزاروں خواتین کی آبرو ریزی کی گئی اور معصوم بچوں کو ذبح کیا گیا۔ بستیوں اور باغات کو جلایا جا رہا ہے اور بھارتی فوج مسجدوں اور مدارس کو نذر آتش کر رہی ہے مگر اس ریاستی دہشت گردی کے باوجود بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.