یو ٹیوب نے نئی ایپ YouTube Go متعارف کرادی
جمعہ 2 فروری 2018 22:13
(جاری ہے)
دوسرا تصوریہ ہے کہ اسے پہلے آف لائن کام کرنا چاہیے اور بالخصوص ایسے علاقوں میں جہاں کنکٹویٹی نہیں ہے یا کنکشن بہت سست ہے۔ تیسرے تصورے کے مطابق اسے باکفایت ہونا چاہیے یعنی اس کے استعمال پرآپ کو کنٹرول ہونا چاہیے۔
چوتھا اور آخری تصور یہ کہ اسے سماجی نوعیت کا ہونا چاہیے یعنی یہ ایپ آپ کو لوگوں اور آپ کے پسندیدہ content کے ساتھ مربوط کرے ۔ یوٹیوب گو میں درج ذیل اہم خصوصیات شامل ہیں: ویڈیوز جو آپ کے لیے اہم ہیں: یوٹیوب گو کی ہوم اسکرین (Home screen) پرآپ کے علاقہ میں پسند کی جانے والی مقبول ویڈیوز ظاہر ہوتی ہیں تاکہ آپ ایسی ویڈیوز تلاش کر سکیں جو آپ اور آپ کی کمیونٹی کے لیے اہم ہیں۔یہ تمام تجربہ آپ کی پسندیدہ ویڈیوز کے ساتھ آپ کی اپنی زبان میں دستیاب ہے۔ Personalized contentکو ریفریش کرنے کے لیے صرف ہوم اسکرین کو نیچے کی جانب سوائپ کرنا پڑے گا۔اپنے تجربہ پر کنٹرول حاصل کیجیی: یوٹیوب گو میں ویڈیوز thumbnails کی صورت میں نظر آتی ہیں تاکہ کسی ویڈیو کو دیکھنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ اس کے بارے میںبہتر طور پرعلم حاصل کر سکیں۔ اس طرح آپ اس ویڈیوکو فوراً دیکھنے یا بعد میں دیکھنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔آپ کو اس بات کا موقع بھی ملتا ہے کہ آپ اس ویڈیو کو دیکھنے کے لیے استعمال ہونے والے ڈیٹا کی مقدار مقرر کر سکیں ۔ویڈیو دیکھنے یا محفوظ کرنے کے دوران اس کے ریزولیوشن کا فیصلہ کریں: آپ ویڈیو کو آف لائن دیکھنے کی غرض سے ڈاؤن لوڈ کریں یا اسے فوراً دیکھنا چاہیں،اس ویڈیو میں کتنا ڈیٹا استعمال ہوگا ،یہ فیصلہ کرسکتے ہیں یعنی اسٹینڈرڈ ریزولیوشن یا ہائی کوالٹی ریزولیوشن۔اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ویڈیوز شیئر کیجیی: کسی قسم کا ڈیٹا استعمال کیے بغیر آپ YouTube Go کے ذریعہ ویڈیو ز اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ آپ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ ویڈیوز بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ٓ یوٹیوب گو کا بیٹا ورژن Google Play Store سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ ایپ میں موجو ایک د فیچر کے ذریعہ آپ اپنا فیڈ بیک بھی دے سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو YouTube Goکی فائنل ریلیز کے بارے مطلع کیا جائے تو آپ youtubego.com/signup پر سائن اپ کر سکتے ہیں۔پاکستان کے علاوہ، آج کے دن سے بیٹا ورژن دنیا کے 130سے زائد ممالک میں دستیاب ہے۔ہم نے اس ایپ کو تیار کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے تاکہ یہ آپ کے لیے کار آمد ثابت ہو اور اس کے بالکل نئے فیچرزآپ کی ترجیحات، خواہشات اور ضرورتوں کو سامنے رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔ ہم اس بات کا انتظار نہیں کر سکتے کہ آپ YouTube Goکا استعمال کرنا کب شروع کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.