کاشتکار آلوکی کاشت 31جنوری تک مکمل کرلیں،زرعی ماہرین

ہفتہ 3 فروری 2018 13:11

قصور۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات اور سبزیوں کی کاشت کے ربیع شیڈول کے مطابق 31جنوری تک آلوکی فصل کاشت کرلیں تاکہ بروقت فصل کی کاشت سے صحتمند‘معیاری اوربھرپورپیداوار کا حصول یقینی بنایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے نہری علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے 8مختلف ہائبرڈاقسام کی بھی منظوری دی جاچکی ہے لہذافروری کے آخر تک مکئی کی فصل کاشت کرکے فی من بہترین پیداوار حاصل کرنے کے علاوہ بھرپورمنافع بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیاجاسکتا ہے ‘پنجاب کے نہری علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے ہائبرڈاقسام کی بھی منظوری دی جاچکی ہے۔