وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی سے ناظم آباد سٹی کے مکینوں کی ملاقات،

سوئی گیس اور میٹھے پانی کے دیرینہ مسائل کو فوری حل کرانے کا مطالبہ

ہفتہ 3 فروری 2018 21:41

وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی سے ناظم آباد سٹی کے مکینوں ..
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی سے ناظم آباد سٹی کے مکینوں نے مرکزی صدر میلاد کمیٹی الحاج منیر احمد نورانی کی قیادت میںملاقات کی ،اس موقع پر علاقہ مکینوں جمیل احمد ‘ طارق شہزاد ‘ گلزار احمد ‘ محمد پروفی ‘ عبدالقیوم ‘ تنویر احمد ‘ طاہر حمید ‘ عمر عرفان ‘ منیر غنی ‘ اکبر علی بھولا ‘ حاجی ابراہیم و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے ناظم آباد سٹی میں سوئی گیس اور میٹھے پانی کے دیرینہ مسائل کو فوری حل کرانے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے سوئی گیس اور میٹھے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل فوری حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ،اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

وزیر مملکت کی یقین دہانی اور فوری حل کرانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عابد شیر علی عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی سوئی گیس ‘ میٹھے پانی کے مسائل کے حل ہونے سے ہماری پریشانیوں کا ازالہ ہو گا ۔