پشاوروالوں کوعدالتی فیصلہ منظورنہیں،کشتیاں جلا کرمیدان میں اترے ہیں،نوازشریف

2018میں اتنا ووٹ دو کہ پارلیمنٹ میں نوازشریف کیخلاف فیصلہ آپ کی طاقت سے ختم ہوجائے،صادق اورامین ہیلی کاپٹرمیں بھی چوری کرگیا،نوازشریف کوہمیشہ کیلئےنااہل کرنےکاسوچاجارہاہے،عوام سے میرارشتہ کوئی توڑسکتاہے؟طلال اور دانیال دیکھ لوعوام نے آپ کے حق میں فیصلہ دےدیا۔ پشاورمیں عوامی جلسہ میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 فروری 2018 16:54

پشاوروالوں کوعدالتی فیصلہ منظورنہیں،کشتیاں جلا کرمیدان میں اترے ہیں،نوازشریف
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پشاور والونے بتادیا،نوازشریف کے خلاف فیصلہ نامنظورہے،صادق اور امین ہیلی کاپٹرمیں بھی چوری کرگیا، نوازشریف کوہمیشہ کیلئے نااہل کرنے کاسوچاجارہاہے،عوام سے میرارشتہ کوئی توڑسکتاہے؟ طلال چوہدری اور دانیال عزیز دیکھ لوعوام نے آپ کے حق میں فیصلہ دے دیا،پھر کہاں گیاعوام کے ووٹ کااحترام اور تقدس؟ پانچ لوگوں نے نوازشریف کے آپ کے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دے دیا،وعدہ کرونوازشریف کاساتھ دوگے؟ انہوں نے آج پشاور میں عوامی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پشاور نے تاریخ رقم کردی ہے۔

پشاوروالوں نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔لاڈلے دیکھ لو،آج پاکستان میں پشاور نے سب کوپیچھے چھوڑدیاااج پشاور پشاور ہورہاہے۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ وقت بدلے گا۔نوازشریف نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیا۔عمران خان آپ نے پشاور اور خیبرپختونخواہ کی عوام کیلئے کیاکیاہے؟ ہم نے بجلی بنائی ،سی پیک لیکر آئے۔انہوں نے کہاکہ گھبرانا نہیں ہم کشتیاں جلاکرمیدان میں اترے ہیں، کیا عدل کی تحریک میں نوازشریف کاساتھ دوگے؟غریبوں کوچھت فراہم کرنے کیلئے نوازشریف کاساتھ دوگے؟ ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے ،عوام کوانصاف ملنے والا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں کاحکمران بہتان تراشی اور الزام تراشی اور جھوٹ بولنے کاماہرہے۔پھراب صادق اور امین بن گیاہے۔میں ان لوگوں سلام کرتاہوں جنہوں نے ان کوصادق اور امین بنایاہے۔صادق اور امین ہیلی کاپٹرمیں بھی چوری کرگیاہے۔اب کہتاہے کہ میں صادق اور امین ہوں۔دوارب درخت کہاں ہیں؟ پشاور والوکہیں درخت نظرآتے ہیں؟ وہ پیسے کہاں خرچ کیے؟انہوں نے کہاکہ کہاں ہے وہ نیاپاکستان ،یونیورسٹیاں ،سکول،جوآپ نے بنانے کاوعدہ کیاتھا۔

یہاں فرانزک لیبارٹری نہیں ہے۔ورنہ آپ کودرندوں کیلئے پہچان کیلئے نمونے لاہورنہ بھیجناپڑتے ۔نوازشریف نے کہاکہ میرے ساتھووعدہ کرو؟ کہ نوازشریف کاساتھ دوگے؟ آپ ووٹ دیتے ہیں لیکن چندلوگ اس ووٹوں کوپاؤں کے نیچے روندتے ہیں۔نوازشریف نے کیاقصور کیاتھا؟ کوئی پیساکھایا؟ رشوت لی،کک بیک یاکمیشن لیا؟ پھرکیوں نکالا؟ مجھے نااہل اس بات پرقراردے دیا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

اب چلونکلو؟ پھر کہاں گیاعوام کے ووٹ کااحترام اور تقدس؟ پانچ لوگوں نے نوازشریف کے آپ کے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دے دیا۔یہ کھیل ملک میں پچھلے 70سالوں سے جاری ہے۔طلال چوہدری کے خلاف بھی توہین عدالت لگ گئی ہے۔دانیال عزیز کوبھی عدالت نے بلالیاہے۔بولویہ فیصلہ منظورہے؟ طلال چوہدری اور دانیال عزیز دیکھ لوعوام نے آپ کے حق میں فیصلہ دے دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اب نوازشریف کوہمیشہ کیلئے نااہل کرنے کاسوچاجارہاہے۔کیا ایسا فیصلہ آپ اور میرارشتہ توڑسکتاہے؟ اگرنہیں توپھر2018ء میں نوازشریف کوبھرپورووٹ دیناہے۔تاکہ آپ کے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیربدل دیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کہاکہ جب میں وزیر اعظم تھا تو کہا غریبوں کے مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ دینا چاہتے ہیں ۔ کے پی کے حکمران نہیں مانے اور کہاں ہم نے یہ کام آپ کے ساتھ نہیں کر نا ، پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں ہیلتھ کارڈ جاری ہورہے ہیں ۔

بد قسمتی میں کے پی کے میں جاری نہیں ہوسکے۔ تمام غریبوں کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ لوگ بیچارے مارے مارے پھرتے ہیں ۔جائیدادیں بک جاتی ہیں لیکن بچوں کے علاج کیلئے پیسے نہیں ہوتے، انشاء اللہ ہیلتھ کارڈ دینگے ۔ سب غریب لوگوں کا مفت علاج کیا جائیگا ۔ نوازشریف نے کہاکہ آپ کی حکومت کو آپ کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

کہاں وہ سکول اور یونیورسٹیاں جس کا بنانے کااعلان کیا تھا۔نیا پاکستان کہاں ہے؟ فورنزک لیباری نہیں ہے ورنہ عاصمہ جیسے واقعات نہ ہوتے ۔ اگر کوئی جرم ہوتا ہے تو کیلئے لاہور فورنز لیباٹری میں سیمپل بھیجنے پڑتے ہیں ۔ نوازشریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس بار آپ نے دھوکہ نہیں کھانا، مسلم لیگ (ن)آپ کے دروازے کی دہلیز پر پہنچے گی اور مسائل حل کریگی ۔

نوازشریف نے کہاکہ وعدہ کریں نوازشریف کا ساتھ دو گے، ووٹ آپ دیتے ہیں لیکن چند لوگ اس ووٹ کو اپنے پاؤں کے نیچے راؤند دیتے ہیں۔ آپ نے نوازشریف کو منتخب کیا تھا کیا چند لوگوں کو حق ہونا چاہیے وہ نوازشریف کو نکال کر باہر کر دیں۔ نوازشریف نے کیا قصور کیا تھا ؟کوئی پیسہ کھایا ، کوئی رشوت لی ہے ،کوئی کمیشن لیا ہے۔ پھر نواز شریف کو کیوں نکالا۔

اس بات پر نا اہل قرا ر دیدیا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ یہ بات آپ کے دل کو لگتی ہے۔ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی نکل جاؤ۔ آپ کا ووٹ کہاں گیا ؟ اس ووٹ کا تقدس کہاں ہے ؟آپ کے ووٹ کا احترام کہاں ہے ؟پانچ لوگوں نے آپ کے فیصلے کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے۔کیا یہ فیصلہ آپ کو منظور ہے جس پر کارکنوں نے نا منظور کے نعرے لگائے۔

پھر آپ نے آئین اور قانون کو تبدیل کر نا ہے۔یہ کھیل پچھلے ستر سالوں سے جاری ہے ۔اس موقع پر نوازشریف نے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کا ہاتھ پکڑ کر کہا آج ان دونوں پر توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا ہے دونوں کو عدالت نے بلالیا ہے۔ بتائیں یہ آپ کو منظور ہے جس پر شرکاء نے نامنظور کے نعرے لگائے ۔نوازشریف نے کہاکہ یہ عوامی عدالت ہے۔اس عدالت میں کیا جواب دوگے۔

مجھے کرپشن کے بغیر آپ نے نکال دیا اب سنا جارہا ہے کہ نوازشریف کو ہمیشہ کیلئے نا اہل قرار دیدیا جائے اگر آپ کو یہ فیصلہ منظور نہیں تو 2018 کے الیکشن میں اتنا ووٹ دو کہ پارلیمنٹ میں ایسے قوانین آجائیں جس سے نواز شریف کی نااہلی کا یہ عدالتی فیصلہ عوام کی طاقت سے ختم ہوجائے۔کیا ایسے فیصلے آپ سے میرے رشتے اور تعلق توڑ سکتے ہیں جس پر نہیں نہیں کے نعرے لگائے گئے انہوں نے کہاکہ پھر آپ 2018میں اتنا ووٹ دو کہ پارلیمنٹ میں نوازشریف کیخلاف فیصلہ آپ کی طاقت سے ختم ہوجائے اور انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا نیا دور شروع ہو ۔نوازشریف نے کہاکہ میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ اس جنگ میں آپ قدم سے قدم ملا چلیں گے ؟۔