سینیٹ الیکشن کا اجلاس ؛ ایم کیو ایم رہنما آپس میں لڑ پڑے ،فاروق ستار کا بائیکاٹ ،اہم پریس کانفرنس متوقع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 فروری 2018 22:20

سینیٹ الیکشن کا اجلاس ؛ ایم کیو ایم رہنما آپس میں لڑ پڑے ،فاروق ستار ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05فروری2018ء ):ایم کیو ایم کا سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس جاری تھا کہ ایم کیو ایم رہنما آپس میں لڑ پڑے ۔عامر خان سے تلخی کے بعد فاروق ستار اجلاس کا بائیکاٹ کر لے چلے گئے،جلداہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے کراچی میں ایم کیو ایم کا سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس جاری تھا کہ ایم کیو ایم رہنما آپس میں لڑ پڑے ۔اجلاس میں عامر خان اور فاروق ستار میں بحث ہوئی اور بحث بڑھتے بڑھتے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس پرفاروق ستار اجلاس کا بائیکاٹ کر لے چلے گئے۔امید ظاہر کی جارہی کہ جلد اہم پریس کانفرنس طلب کر لی جائے گی ۔