ضلع میں 31مقامات پر بیماریوں کی تشخیص کے لئے فری سکریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ

بدھ 7 فروری 2018 16:15

سرگودھا۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء)شہریوں کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں کی تشخیص کے لئے فری سکریننگ کیمپ 19فروری 2018ء سے شروع ہو گا ، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ضلع میںکیمپ 6آرایچ سی ،16 بنیادی مراکز اور 9تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ( ٹی ایچ کیوز) میں لگائے جائینگے، 7دن جاری رہنے والے اس فری سکریننگ کیمپ میں ہیپاٹائٹس ودیگر بیماریوں کے ٹیسٹ بھی کئے جائینگے ، ہرروز کیمپ میں 80 مریضوں کی سکر یننگ کا ٹارگٹ ہے۔