قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سیاستدانوں کے خلاف سامنے آنے والی آڈیو فون کال کی تحقیقات کا حکم

ایف آئی اے ، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹ ، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے پر گرفتار کئے گئے افراد کے حوالے سے ایف آئی اے سے بریفنگ طلب کر لی کچھ عرصہ قبل ایک آڈیو کال سامنے آئی تھی جس میںسیاستدانوں کو بدنا م کیاگیا تھا،معاملہ پر ایف آئی اے ، پی ٹی اے اور آئی بی تحقیقات کر کے کمیٹی کو رپورٹ پیش کریںچیئرمین کمیٹی کیپٹن(ر) صفدر و زارت آئی ٹی اور اس کے ذیلی اداروں کے مالی سا ل 2018-19کے ترقیاتی منصوبوں کی بجٹ تجاویز کی منظوری

جمعرات 8 فروری 2018 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سیاستدانوں کے خلاف سامنے آنے والی آڈیو فون کال کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے ، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹ طلب کر لی ، جبکہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے پر گرفتار کئے گئے افراد کے حوالے سے ایف آئی اے سے بریفنگ طلب کر لی ، چیرمین کمیٹی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک آڈیو کال سامنے آئی تھی جس میںسیاستدانوں کو بدنا م کیاگیا تھا،معاملہ پر ایف آئی اے ، پی ٹی اے اور آئی بی تحقیقات کر کے کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں، ،کمیٹی نے و زارت آئی ٹی اور اس کے ذیلی اداروں کے مالی سا ل 2018-19کے ترقیاتی منصوبوں کی بجٹ تجاویز کی منظوری بھی دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کیپٹن ( ر ) صفدر کی صدارت میں ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایس سی او والے تو اجلاس میں آجاتے ہیں مگر باقی کمپنیاں نہیں آتیں ، اگر کمیٹی کہے تو عدالت لے ذریعے ان کا بلا لیتے ہیں ، ان کمپنیوں کے مالکان آئیں میں ایس سی او سے ان کا مقابلہ کرانا چاہتا ہوں ، میں نے کہا تھا کہ جنریٹر کو بند کرسولر سسٹم استعمال کیا جائے، مجھے لوگ خط لکھ لیتے ہیں اور میں بے بس ہو کر بیٹھ جاتا ہوں ، دو دو کمپنیوں کو بلایا جائے تاکہ وہ آکر ہمیں بریف کریں اگر اسلام آباد میں پورے سگنل ہوتے ہیں توحسن ابدال کے پاس پورے سگنل نہیں ہو تے جہاں یہ کام نہیں کر تے تو میں پارلیمنٹ میں بل لے کر آئوں گا کہ وہاں ایس سی او کو ذمہ داری دی جائے کیپٹن صفدر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے پر جن چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، ایف آئی اے آکر ہمیں اس پربریف کرے ، اس موقع پر کیپٹن صفدر نے آڈیو کال کے حولے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک آڈیو کال سامنے آئی تھی جس میں دو بندے آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ سیاست دان ایسے ہو تے ہیں وہ دو لوگ کون تھے جنھوں نے آڈیو کے ذریعے یہ پیغام چلایا، کیا وہ افغانستان سے تھے ، انڈیا سے تھے یا اسرائیل سے تھے ، ان لوگوں نے سیاسی نظام کو بدنام کر نے کی کوشش کی ، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، یہ ملک دشمن لوگ ہیں ، یہ کام کوئی ملک کی دشمن ایجنسی کر رہی ہے ، اس بندے کو ٹریس کر کے پکڑنا چاہیے، اس طرح کے پیغام انتشار پھیلاتے ہیں ،پاکستان سیاست دانوں نے بنایا ، اس بندے کو گرفتار کرنا چاہیئے،اس موقع پر کمیٹی کے ارکان نے بھی چیئرمین کمیٹی کے موقف کی حمایت کی ، چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف آئی اے ، پی ٹی اے اور آئی بی اس معاملے لی تحقیقات کر کے کمیٹی کو رپورٹ کریں ، اس موقع پر وزارت آئی ٹی حکام مالی سال 2018-19کے مجوزہ پی ایس ڈی پی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2013-14کے پی ایس ڈی پی بجٹ کے لئے وزارت کی ڈیمانڈ 2776ملین تھی جبکہ 927ملین ملے،2014-15کے لئے ڈیمانڈ 2669ملین تھی جبکہ 555ملین ملے ،2015-16کے لئے ڈیمانڈ 4227ملین تھی جبکہ 922ملین ملے، 2016-17کے لئے ڈیمانڈ 6011ملین تھی جبکہ 1134ملین ملے ،2017-18کے لئے ڈیمانڈ 8343 ملین تھی جبکہ 1538ملین ملے،وزارت حکام نے کہا کہ 2018-19کے پی ایس ڈی پی بجٹ کے لئے 9787ملین کی ڈیمانڈ ہے ، جس میں سے جا ری منصوبوں کے لئے 9025ملین جبکہ نئے منصوبوں کے لئے 762ملین کی ڈیمانڈ ہے ، اسلام آبا دمیں آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں جو 2020کے درمیان تک مکمل ہو جائے گا ، اس موقع پر ایس سی او حکام نے بھی 2018-19کے مجوزہ پی ایس ڈی پی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ، بعد ازاں کمیٹی نے وزارت کے اور اس کے ذیلی اداروں کے مالی سا ل 2018-19کے ترقیاتی منصوبوں کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی