قائمہ کمیٹی توانائی میں وزارت توانائی پاور ڈویژن کے 156منصوبوں کیلئے 193 ارب روپے کی بجٹ تجاویز منظور
جینکوز کے 2، این ٹی ڈی سی کے جاری 76منصوبے بھی شامل ، 12منصوبوں کی فنڈنگ حکومت پاکستان اور 11منصوبوں کی فنانسنگ ڈی او پی کے ذریعے ہو گی، کل 193ارب روپے میں سے 7.7ملین روپے حکومت پاکستان ادا کرے گی ، 80ارب روپے بیرونی قرضہ جات ہیں جن میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور اسلامک بینک منصوبوں کیلئے فنڈنگ کر رہا ہے
پیر 12 فروری 2018 15:52
(جاری ہے)
اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی، کمیٹی نے کچھی کنال کے ذریعے پنجاب کے ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ وہ اس بارے میں اگلے اجلاس میں آگاہ کریں گے، کچھی کنال بلوچستان کا منصوبہ ہے، منصوبہ 57ارب روپے سے مکمل کیا گیا، جس سے 72ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی،حبکو حکام نے بجلی کے نئے منصوبوں کی فنڈنگ کے حوالے سے کمیٹی کیس امنے پھٹ پڑے اور کہا کہ آپ سی ڈی آر میں فنڈنگ سے منصوبے مکمل کریں، ہمارے پاس نہ رقم ہے اور نہ ہی اس پوزیشن میں کہ ہم سی ڈی آر کے ذریعے سے منصوبہ مکمل کرسکیں، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ یہ منصوبے اپنے ترقیاتی فنڈز سے مکمل کرائے۔
سیکرٹری توانائی یوسف کھوکھر نے کمیٹی کو بتایا کہ سی پیک پر زیادہ منصوبے بجلی پیداوار کے ہیں، ان میں صرف ایک منصوبہ ایچ پی سی سی ٹرانسمیشن لائن کا ہے جو نئی ٹیکنالوجی ہے، اس سے لائن لاسز کم ہوں گے۔ انہوں نے کا کہ فنانسنگ کی عدم موجودگی کی وجہ سے جاری منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں، منصوبے کیلئے فنڈنگ نہیں ہوئی جس کی وجہ سے منصوبوں کی کاسٹ بڑھ جاتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی اسرار زہری نے کہا کہ حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی واپڈا اہلکار عام صارفین کو حراساں کرتے اور جرمانے بھی عائد کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ایک صارف کو جرمانے کی مد میں ماہانہ 70ہزار روپے سے بھی زائد ادا کرنا پڑتے ہیں، اسی وجہ سے مجھے اپنا زرعی فارم فروخت کرنا پڑا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایل، این جی کے تین پاور پلانٹس 15مارچ تک مکمل ہو جائیں گے، نیلم جہلم پن بجلی اور تربیلا یونٹ4توسیعی منصوبہ مئی تک مکمل ہو جائے گا، اگر 4منصوبے بروقت مکمل ہو گئے اور سسٹم میں بجلی آ گئی تو رواں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کم ہوگی، چکدرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ اسٹیشن اس سال اپریل سے کام شروع کر دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.