محکمہ لائیو سٹاک نے لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی اونٹنی کا خالص دودھ متعارف کروا دیا

پیر 12 فروری 2018 17:09

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی ہدایت پرلاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی اونٹنی کا خالص دودھ متعارف کرادیا ہے اور ابتدائی طور پر209 لیٹر دودھ کی بوتلیں ہسپتالوں اور رفاہی اداروں میں بھجوادی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد نواز ملک نے بتایا کہ اونٹنی کا دودھ شہریوں تک خالص دودھ کی فراہمی کے مشن کے تحت متعارف کرایا گیا ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ یہ دودھ چولستان سے منگوایا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اونٹنی کا دودھ مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اونٹنی کے دودھ کی ایک لیٹر کی بوتل پر مشتمل انمول ملک کے نام سے دودھ جلد فیصل آباد کے تمام سپر سٹورز پردستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :