افغانستان کے عوام کی تکالیف دور کیے جانے کی اشد ضرورت ہے ،ْناصر خان جنجوعہ

افغانستان میں جنگ جیتنے کی بجائے دنیا کو تنازعہ کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیے ،ْ جرمنی کے وفد سے بات چیت

پیر 12 فروری 2018 20:10

افغانستان کے عوام کی تکالیف دور کیے جانے کی اشد ضرورت ہے ،ْناصر خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام کی تکالیف دور کیے جانے کی اشد ضرورت ہے، افغانستان میں جنگ جیتنے کی بجائے دنیا کو تنازعہ کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیے، افغانستان میں تنازعات کا خاتمہ سیاسی مزاکرات سے ممکن ہے۔ پیر کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے جرمنی کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد جرمنی کی وفاقی اکیڈمی سیکیورٹی پالیسی کے کورس کے 22سینئر حکام پر مشتمل تھا ،ْملاقات میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر بھی موجود تھے اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے وفد کو علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفینگ دی۔ وفد کو موجودہ صورتحال کے تناطر میں چیلنجز اور مواقع پر پاکستان کی توجہ سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ناصر جنجوعہ نے حالیہ تاریخ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

وفد کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان امن اور خوشحالی کیلئے ہمیشہ دنیا کے ساتھ کھڑا ہے۔ ناصر جنجوعہ نے ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کی تکالیف دورکئے جانے کی اشد ضرورت ہے افغانستان میں جنگ جیتنے کے بجائے دنیا کو تنازعہ کے خاتمے پر توجہ دینا چاہیے۔ افغانستان مین تنازعات کا خاتمہ سیاسی مذاکرات سے ممکن ہے۔ بریفینگ کے دوران شرکاء نے مشیر قومی سلامتی سے سوالات بھی کیے ۔ جرمنی کی فیڈرل اکیڈمی فار سیکیورٹی پالیسی حکومت کا تحقیقی ادارہ ہے۔

متعلقہ عنوان :