سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے کی ایک اور شکایت سامنے آ گئی
مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 16:48
(جاری ہے)
علینہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ سلمان مجاہد نے مجھے بھانجی بنا کر نوکری کا جھانسہ دے کر اسلام آباد بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
جس کی ویڈیوز بنا کر مجھے بلیک میل بھی کیا گیا۔جب کہ دوسری طرف سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سارا گیم پلان میرے خلاف فاروق ستار کو جوائن کرنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔جب کہ میری سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔اس کے علاوہ سلمان مجاہد بلوچ نے یہ بھی کہا کہ میں نے اس لڑکی کی والدہ کے علاج کے لئے 40لاکھ روپے بھی دئیے اور مجھے مدد کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ خاتون نے میری خلاف 4جنوری کو درخواست درج کروائی جب کہ میں 16دسمبر کو ان کے خلاف ایک درخواست درج کروا چکا ہوں۔اور یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔سلمان احمد بلوچ نے اپنے ساتھ لڑکی کی تصویر کو بھی جعلی قرار دیا ہے۔سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں میں لڑکی کو زیادتی کا نشا نہ بنانے اور ملیک میل کرنے کی وجہ سے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔متاثرہ لڑکی کی طرف سے صارم برنی نے درخواست درج کروائی۔صارم برنی کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کو ایم کیو ایم سے نکال دینا چاہئیے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سلمان احمد بلوچ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کارکنان کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کروا چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.