اینٹی انکروچمنٹ سیل نے نہروں کے پشتوں پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کے تیسرے مرحلے کاآغاز کردیا
درجنوں رہائشی مکانات،پختہ تعمیرات مسمارکردیں گئیں،کاروائی کے دوران کئی مقامات پرقابضین کی مزاحمت پولیس نے ناکام بنادی، 4قابضین کوحراست میں لے لیا
منگل 13 فروری 2018 21:18
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے صاف پانی سے متعلق کمیشن کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمدسلیم راجپوت نے نگرانی میں اینٹی انکروچمنٹ کے عملے نے نہروں کے پشتوں پرقائم بھینسوں کے باڑوں اورپختہ تعمیرات مسمار کرنے کے لئے انسدادتجاوزات آپریشن کے تیسرے مرحلے کاآغاز کردیا،عملے نے اسپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ کی نگرانی میں بھاری مشنری سے درجنوں بھینسوں کے باڑوںکومسمارکردیا،اینٹی انکروچمنٹ کے عملے نے کاروائی کاآغاز نیوپھلیلی (پنیاری ) نہر کے پشتے سے کیاجبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام قادرجونیجو،اسسٹنٹ کمشنر سٹی آغاذوالفقاردرانی،اسپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ رضوان جتوئی،میونسپل کمشنر شاہد علی خان،بلدیہ میٹ سیکشن کے انچارج شاہد قریشی ،ایری گیشن کے افسران اورپولیس کی بھاری نفری موجود رہی ،کاروائی کے آغاز پربعض قابضین نے تجاوزات بچانے کے لئے شدید مزاحمت کی جیسے موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری نے ناکام بناکر4افراد کوحراست میں لے لیا،اینٹی انکروچمنٹ کی کاروائی کے بعد علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ قابضین ملبے سے سامان تلاش کرکے مختلف گاڑیوں میں بھرکردوسرے مقامات پر لے جارہے ہیں ،بلدیہ میٹ سیکشن اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ آپریشن کرکے اکرم واہ،نیوپھلیلی (پنیاری)،اوراولڈپھلیلی نہروں کے پشتوں پر قائم بھینسوں کے باڑوں کوخالی کرالیاتھاجنہیں مسمارکرنے کے لئے اب انسدادتجاوزات آپریشن کے تیسرے مرحلے کاآغاز کردیاگیاہے،جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے اینٹی انکروچمنٹ عملے کو تینوں نہروں کے پشتوں پرتجاوزات کے خاتمے تک پھرپورآپریشن جاری رکھنے اورمزاحمت کرنے والے قابضین کی گرفتاری کاحکم دیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.