خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے بلین ٹری سونامی سے متعلق کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی

بدھ 14 فروری 2018 19:16

خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے بلین ٹری سونامی سے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے بلین ٹری سونامی سے متعلق کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی ،بلین ٹری سے متعلق احتساب بیورو سے تحقیقات کروانیکا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے ضیااللہ آفریدی کی جانب سے بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق تحقیقات کیلئے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کی گئی ہے ،قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بلین ٹری سے متعلق زبانی دعوئوں اور دستاویزات میں فرق ہے،بغیر ٹینڈرپودوں کی خریداری اور چھ ارب روپے کی نقد ادائیگی کی گئی،قرارداد میں بلین ٹری سونامی سے متعلق تحقیقات قومی احتساب بیورو کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :