طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے نے بنی گالہ میں کورنگ نالے پر کیمپ قائم کر دیا
وزیر مملکت کا کیمپ کا دورہ، کورنگ نالے میں سیوریج کا پانی ڈالنے والی تمام عمارتوں کو فوری نوٹس بھجوائے جائیں ، نالے میں گندے پانی کے تمام ذرائع منقطع کر دئیے جائیں ، کورنگ نالے میں گندا پانی ہر گز شامل نہیں ہونے دیں گے، احکامات جاری
بدھ 14 فروری 2018 21:05
(جاری ہے)
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے انتظامیہ اور علاقہ عمائدین پر مشتمل ایک کمیٹی بھی قائم کی جو علاقے میں سیوریج کے متبادل انتظام کیلئے رہائشیوں اور سوسائٹیوں کو راہنمائی فراہم کرے گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے، کورنگ نالے میں صاف پانی کو یقینی بنائیں گے، گندے پانی کے ماحول اور انسانی زندگی پر برے اثرات ہوتے ہیں، علاقے میں گندے اور سیوریج کے پانی کے تدارک کیلئے مناسب انتظام کیا جائے گا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 1960 میں جب سے اسلام آباد بنایا گیا سی ڈی اے اسلا م آباد کے شہری علاقوں کی تعمیرات اور ڈویلپمنٹ کے قوانین اور ان کے نفاذ کی ذمہ دار ہے جبکہ شہر کے دیہی علاقوں کے تعمیراتی قوانین بلدیاتی ادارے دیکھتے ہیں۔بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں تسلسل نہیں رہا اور 1992کے بعد 2015میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔دیہی علاقوں میں بلدیاتی نمائندوں کے نہ ہونے سے ان علاقوں میں منظوری کے بغیر تعمیرات ہوئیں۔ جس سے انتظامی قباحتیں پیدا ہوئیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا قیام عمل میں آ چکا ہے ، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں کئی صدیوں سے لوگ آباد ہیں ، ان علاقوں سے متعلق یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ تمام غیر قانونی آبادیاں ہیں ، ان علاقوں کیلئے زوننگ ریگولیشنز کو درست کر رہے ہیں،ان علاقوں کیلئے بائی لاز بھی بنا رہے ہیں تاکہ یہاں تعمیرات کو ریگولیٹ کیا جا سکے اور ان کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیر ملکت نے کہا کہ اسلام آباد کی آباد ی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، شہر میں قومی اسمبلی کے ایک حلقے کا اضافہ ہوا ہے ،شہر کی نئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اورسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہر کے تعمیراتی قوانین میں ہر قسم کی خامیوں کو دور کر رہے ہیں۔۔۔ توصیفمزید اہم خبریں
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
الجزائر سے گوانتانامو بے کے سابقہ قیدی کی رہائی کا مطالبہ
-
خدا کے لئے ہماری فوج کو بچالیا جائے ، ڈاکٹرعارف علوی
-
پرویز خٹک نے مجھے کہا تھا قمر باجوہ کہہ رہا عمران خان سے کہو مجھے 6 مہینے کی ایکسٹینشن دو
-
شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف سید ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.