لاہور میں گرلز ہاسٹل سے 21سالہ لڑکی کی لاش برآمد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ فروری 23:52

لاہور میں گرلز ہاسٹل سے 21سالہ لڑکی کی لاش برآمد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):لاہور میں گرلز ہاسٹل سے 21سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہو گئی۔ لڑکی کی موت پر اسرار طریقے سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ سے جوان لڑکی کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

لڑکی کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں ، موت پر اسرار طریقے سے ہوئی۔لڑکی رائیونڈ روڈ پر نجی یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔پولیس نےلاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ابتدائی تفتیش میں ہوسٹل کی انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔