راس الخیمہ میں تیسری منزل کے روشن دان سے گرنے کے باوجود ایشیائی شہری زندہ بچ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 فروری 2018 18:38

راس الخیمہ میں تیسری منزل کے روشن دان سے گرنے کے باوجود ایشیائی شہری ..
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ میں تیسری منزل کے روشن دان سے گرنے کے باوجود ایشیائی شہری زندہ بچ گیا ۔ اس ایشائی باشندے کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں جو کہ جان لیوا نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق راس الخیمہ پولیس کو کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص عمارت کی تیسری منزل کے روشن دان سے گر گیا ہے ۔

اطلاع ملتے ہیں ریسکیو اور ایمبولینس کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور ٹیم کو وہاں پہنچنے پر پتہ چلا کہ شہری عمارت کی پہلی منزل پر اٹکا ہوا تھا۔ ریسکیوٹیم اس شخص کو باتھ روم کی کھڑکی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئی اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ چوٹیں جان لیوا نہیں ہیں ۔ تاہم علاج جاری ہے۔