پاکستان اور کینیڈا باہمی تجارت میں اضافے کی کوششیں جاری ہیں،پرویز ملک
پاکستانی تاجر ویزاملنے سے ہی کینیڈا کا دورہ کرسکتے ہیں، قونصل جنرل ٹورنٹوعمران صدیقی کی رہائشگاہ پروفاقی وزیر تجارت کی تاجروں سے گفتگو
جمعہ 16 فروری 2018 17:47
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیرتجارت پرویز ملک کی اہلیہ،رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، یو بی جی کینیڈا کے چیئرمین نوید بخاریِ،سمیرڈوسل،نوراحمدخان اور دیگر بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک نے بتایا کہ انکا دورہ کینڈا کامیاب رہا ہے اور اوٹاوا میں کینیڈین وزیر زراعت و خوراک لاورینس میکاؤلے سے انکی ملاقات مفید ثابت ہوئی،ہم نے کینیڈا کوپاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، پاکستان کی کینیڈا سے زرعی درآمدات 60 کروڑ کینیڈین ڈالر ہیں، زرعی شعبے میں کینیڈین براہ راست سرمایہ کاری کے لیے امید افزا منڈی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کو زرعی شعبے میں تحقیق، ترقی اور جدت کے شعبوں میں مہارت کا تبادلہ کرنا چاہیے۔یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے نجی شعبہ اہم کردار ادا کررہا ہے جبکہ کینیڈا بالخصوص ٹورنٹو میں تعینات پاکستانی سفارتی عملہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے،تجارت میں اضافہ دوطرفہ تجارتی وفود کے تبادلوں سے بھی ممکن ہے جبکہ دونوں ممالک کے تاجرایک دوسرے کے ممالک میں ضرورت کی اشیاء کی فہرستوں کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا کیلئے پاکستانی بزنس مینوں کو ویزوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ویزے نہ ملنے سے گزشتہ سال کینیڈا میں پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش ملتوی کرنی پڑی،افسوس تو یہ ہے کہ اس وقت ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل کو بھی ویزا نہیں دیا گیا جو کہ دنیا بھر کا دورہ کرتے ہیں اور پاکستان کے بڑے بزنس مین ہیں،اگر کینیڈا حکومت پاکستانی بزنس مینوں کو ویزے فراہم کرے تو پاکستان وکینیڈا باہمی تجارت بڑھ سکتی ہے اور سلسلے میں ہمارے حکومت کو کینیڈین حکومت سے بات کرنی چاہیئے۔ایس ایم منیر نے وزیر تجارت پرویز ملک سے نوید بخاری کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ وہ یو بی جی کینیڈا کے چیئرمین ہیں تو پرویز ملک نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یو بی جی انٹرنیشنل تنظیم بن گئی ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی شائستہ ملک نے کہا کہ وہ خود بھی یو بی جی کی ممبر ہیں۔ایس ایم منیر نے کہا کہ اب پاکستانی برآمدات میں بہتری آرہی ہے اور اگر ایکسپورٹرز کو ایف بی آرسیلزٹیکس ریفنڈز اور ری بیٹ ادا کردے تو ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ نوید بخاری نے اس موقع پر کہا کہ ایس ایم منیر نے پاکستان اور کینیڈا کی بزنس کمیونٹی کوقریب لانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جبکہ ایف پی سی سی آئی انتخابات میں ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کی مسلسل4 سال بے مثال کامیابیوں سے مخالفین کو یہ یقین ہوگیا ہے کہ بزنس کمیونٹی کانمائندہ گروپ صرف بزنس مین گروپ ہے۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
لاہور ،مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے بعد 4ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی، خواجہ سرا کا قاتل گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس ،سیکرٹری صحت سے فوری رپورٹ طلب کر لی
-
وزیراعظم شہبازشریف کا افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ ،رنج کا اظہار
-
کوئٹہ ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا واشک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
-
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا واشک کے مقام پر پیش آنے والے بس حادثے پرافسوس کا اظہار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا شہر کے کھلے مین ہول میں گر کر جاںبحق تین بچوں کے نوجوان باپ کی موت کا نوٹس لے لیا
-
ہر پاکستانی سالانہ 115 کلو آٹا کھاتا ہے،محکمہ خوراک
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بسیمہ کے قریب بس حادثے پر افسوس کا اظہار
-
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
نیب میں 573حاضرسروس ملازمین کیخلاف 70ارب کے کرپشن کیسز چلنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.