سینٹ جوزف کانونٹ اسکول میں 21 ویں صدی کی ایجادات نمائش منعقد
کمشنر کراچی نے اسکول کا دورہ کیا اور نمائش دیکھی،کراچی میں مشنری تعلیمی اداروں کی خدمات قابل قدر ہیں،اعجاز احمد خان
جمعہ 16 فروری 2018 17:56
(جاری ہے)
کمشنر نے اکیسویں صدی کی ایجادات کے بارے میں منعقدہ نمائش میں دلچسپی کا اظہارکیا انھوں نے طالبات کے آرٹ کے فن پارے بھی دیکھے ۔
انھوں نے طالبات کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔ طالبات سے ان کے پروجیکٹس کے بارے میں انھوں نے معلوماتی سوالات بھی کئے ۔ کمشنر نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں کراچی میں سینٹ جوزف کانونٹ اسکول اور دیگر مشنری اسکولوںکی خدمات قابل قدر ہیں۔انھوں نے کراچی میں معیاری تعلیم کے حوالہ سے سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کی خدمات کا خاص طور پر اعتراف کیا انھوں نے کہا کہ سینٹ جوزف کانونٹ اسکول نے لڑکیوں کو معیاری اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دینے میں اہم کردار اداکیا ہے۔انھوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی بہت اہمیت ہے ۔ سائنسی نمائش کے انعقاد سے طالبات میں سائنسی مضامین کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوگا اور انھیں سیکھنے کے مواقع ملیں گے انھوں نے تعلیم کے سلسلہ میں اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا اس موقع پر اسکول کی پرنسپل سسٹر انیلا کانسٹنٹ Sister Anila Constant نے کمشنر کو اسکول کی تاریخ،نمائش کے انعقاد کے مقاصد اور معیاری تعلیم کے لئے اسکول کی خدمات کے حوالہ سے تفصیلات سے کمشنر کو آگا ہ کیا ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کراچی میں گذشتہ ایک سو پچاس سال سے خدمات انجام دے رہا ہے ۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل سسٹر انیلا کانسٹنٹ Sister Anila Constant ،ہیڈ مسٹریس نسیمہ کپاڈیہ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر سارہ جاوید اوردیگر بھی مو جو د تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.