پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول 2018 ایکسپو سنٹر میں کل سے شروع ہو گا ،داخلہ بالکل مفت
سٹوڈنٹس، بزرگ شہریوں کو کھانے پر25 فی صد رعائیت ملے گی، ڈسکاونٹ 150سے زائد سٹالز پر سٹوڈنٹ کارڈ،سینئیر سٹیزن کارڈ دکھانے پر فوری حاصل کیا جا سکے گا، فوڈ فیسٹیول میں فری غذائی مشاورت، فری ہیلتھ چیک اپ ،فوڈ انڈسٹری سے سوالات کیے جا سکیں گے
جمعہ 16 فروری 2018 21:52
(جاری ہے)
فیسٹیول میں ڈائیٹ پلان کی تیاری کے لیے ماہر غذائیت، فٹنس کی جانچ کے لیے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشنسٹس ڈیسک لگائے گئے ہیں جبکہ خواتین کے لیے کوکنگ مقابلوں کا انعقاد، ظروف سازی اور بچوں کیلئے فن زون کا انعقا د بھی کیا گیا ہے۔
فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح وزیر وراک بلال یٰسین ، چیرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عامر حیات ہراج اورڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کریں گے جبکہ اس موقع پر فوڈ انڈسٹری کی مختلف ایسوسی ایشن کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔ اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول2018 دیگر ممالک کی طر ح معلومات اورفیملی تفریح کے مواقعوں سے بھر پور ہوگا۔مہمانوں کوایک ہی چھت تلے دیسی اور ولائتی ذائقوں کا حسین امتزاج ملے گا اور فیسٹیول کھانے کے شوقین افراد کیلئے بہترین فیسٹیول ہوگا۔براہِ راست کوکنگ کے مقابلے ہوں گے اور جیتنے والوں کونقد انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورلامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنی صحت اور خوراک کے بارے میں غذائی ماہرین کی رائے بھی جان سکیں گے۔ جسم میں موجود اضافی فیٹس، منرلز اور کیلشیئم کے معائنے کیلئے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشنسٹس ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ فیملیز کی دلچسپی کومدِنظر رکھتے ہوئے بچوں کیلئے فن زون اور ظروف سازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید واضع کیا کہ فوڈ فیسٹیول عوام کیلئی- - --------’’-صحت مند مشن‘‘ کو یقینی بنانے کیلئے اہم قدم ثابت ہوگا۔فوڈ اتھارٹی کا مقصدفوڈ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں پر سختی کی بجائے اصلاح کرنا ہے۔آئندہ ہر سال پنجاب فوڈ اتھارٹی بڑے پیمانے پرفوڈ ایکسپو کا انعقاد یقینی بنائے گی اور 2019 کا فوڈ ایکسپومثالی اور بین الاقوامی معیار کا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.